the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی ویمن کرکٹ ٹیم T20 ورلڈ کپ 2024 جیتے گی؟

انڈیا
آسٹریلیا
انگلینڈ

جرمنی کے وفاقی بینک کی ایک تجویز منظور کر لی جاتی ہے تو ملک میں عمررسیدہ افراد کو 69 سال کی عمر تک ملازمت کرنا ہوگی۔
وفاقی بینک کی جانب سے پیش کی جانے والی تجویز میں کہا گیا ہے برلن کو سنہ 2060 تک ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور کرنا چاہیے، جو اس وقت 65 سال عمر کے قریب ہے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ دوسری صورت میں ملک کو پینشن کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

بینک کا کہنا ہے کہ ریاست کا پینشن کا نظام فی الحال بہتر ہے لیکن آنے والی دہائیوں میں اس پر دباؤ ہو سکتا ہے۔

وفاقی بینک کا کہنا ہے دوسری جنگ عظیم کے بعد پیدا ہونے والی نسل کے ریٹائر ہوجانے کے بعد اس کی جگہ لینے والے نوجوان ملازمین کی تعداد بہت کم ہوگی۔



right;">جرمنی میں سنہ 2030 تک ریٹائرمنٹ کی عمر 67 سال مقرر کر دی جائے گی۔
تاہم بینک کا ماننا ہے کہ سنہ 2050 سے یہ اضافہ جرمنی حکومت کے لیے سرکاری پینشنوں کے اوسط آمدن کے کم از کم 43 فیصد کے ہدف کی سطح کو قائم رکھنے کے لیے ناکافی ہوگا۔

لہذا وہ ریٹائرمنٹ کی عمر کو 69 سال تک بڑھانے کی تجویز پیش کرتا ہے۔
وفاقی بینک نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں لکھا تھا کہ ’(سرکاری پینشن کے نظام) کے معاشی استحکام کے لیے مزید تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔‘
تاہم جرمن حکومت کے ترجمان سٹیفن سیبرٹ کا کہنا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کی عمر 67 کے ہامی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ’ 67 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ جرمنی کی آبادیاتی ترقی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے موزوں اور ضروری اقدام ہے۔ اس لیے ہم اس قدم بہ قدم نفاذ کریں گے جیسا کہ ہم نے اس پر اتفاق کیا ہے۔‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.